نئی دہلی، 17جون؍(آئی این ایس انڈیا)این ایس ای ایل گھوٹالہ معاملے کے حل میں تیزی لانے کے لئے مرکز نے مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ وہ اب تک ضبط 6116کروڑ روپے کی اثاثہ کی جلد سے جلد نیلامی کرے تاکہ سرمایہ کاروں کو ان کا پیسہ واپس لوٹایا جا سکے۔فنانشل ٹیکنالوجیز کی ملکیت اجناس ایکسچینج، این ایس ای ایل نے جولائی 2013میں بے ضابطگیوں سے اس سارے معاہدوں میں سودے معطل کر دیے تھے۔اجناس ریگولیٹری وعدہ مارکیٹ کمیشن نے ایک تحقیقات میں 5500کروڑ روپے کی دھوکہ دہی ہونے کا اشارہ دیا۔اسٹاک مارکیٹ کے شرکاء کے تئیں اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام رہا کیونکہ اس کے پاس سودے کے بدلے میں کافی رہن نہیں تھا۔اس گھوٹالے کی جانچ ممبئی پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ(یوڈبلیو)،ہندوستانی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ(سیبی)، مالی انٹیلی جنس یونٹ۔ہندوستان(ایف آئی یو)اور کارپوریٹ معاملات کی وزارت کر رہی ہے۔معاملے میں پیش رفت کی نگرانی وزارت خزانہ کا اقتصادی امورکا محکمہ کر رہا ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اقتصادی امور کے محکمہ نے اب تک 11جائزہ میٹنگ کی ہیں اور آخری میٹنگ اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانت داس کی صدارت میں 6 جون کو ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ مہاراشٹر حکومت نے ضبط اثاثہ کی نیلامی کے لئے پہل شروع کر دی ہے، ضبط اثاثوں کی نیلامی میں تیزی لانے کی ضرورت ہے اور اس سے حاصل دولت مناسب طریقہ کار کے تحت جلد سے جلد سرمایہ کاروں کو واپس کی جائے گی۔